وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مختلف فلیگ شپ اسکیمیوں کے تحت مستفیدین کو نوازا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 15 دسمبر

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں مختلف فلیگ شپ اسکیمیوں کے تحت مستفیدین کو نوازا۔

ان اسکیموں میں مشن یووا، ایچ اے ڈی پی اور جے کے سی آئی پی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روز گار اور ذریعہ معاش کو مستحکم کرنے اور جموں و کشمیر میں جامع و ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ اطلاع وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ’’وزیر اعلیٰ نے آج ایس کے آئی سی سی میں مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے تحت مستفیدین کو نوازا جن میں مشن یووا، ایچ اے ڈی پی اور جے کے سی آئی پی شامل ہیں۔‘‘
پوسٹ میں مزید کہا کہ ’’انہوں نے حکومت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روز گار مستحکم کرنے اور جموں و کشمیر بھر میں جامع ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔‘‘

Share This Article