اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 11 دسمبر

منشیات کے خاتمے کے لئے کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے قومی شاہراہ پر ایک ناکے دوران ایک راہگیر کو رو کا جو منتھال سے ٹکری کی طرف جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 8.51 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی شناخت رشید لطیف ولد عبدالطیف ساکن گنڈوہ ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 208/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے

Share This Article