کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, DEC 26 (UNI):- A boatman break the freezing part of the Choont Kol, a part of the famous Dal Lake to make way to his boat in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-12U

سری نگر، 10 دسمبر

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی کو گونا گوں مسائل کا سامنا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ،شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر منفی18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 200 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Share This Article