جموں کشمیر: دو نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 21 نومبر

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے جمعہ کو یہاں سیول سکریٹریٹ میں دو نو منتخب ارکان اسمبلی پی ڈی پی کے آغا منتظر مہدی اور بی جے پی کی دیویانی رانا کو حلف دلایا۔

دونوں ارکان نے حالیہ ضمنی انتخابات میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

آغا منتظر نے بڈگام حلقہ انتخاب سے نیشنل کانفرنس کے آغا سید محمود کو جبکہ دویویانی رانا نے نگروٹہ سیٹ سے نیشنل پنتھرس پارٹی کے ہرش دیو سنگھ کو ہرایا۔
ان ضمنی انتخابات کے لئے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور بڈگام نشست سے 50 فیصد جبکہ نگروٹہ سے 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ شرح ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ بڈگام اسمبلی نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جنہوں نے دو نشستوں بڈگام اور گاندربل سے چنائو لڑا تھا اور دونوں پر کامیابی حاصل کی تھی، نے بعد میں گاندر بل نشست کو بر قرار رکھا تھا اور بڈگام نشست سے مستعفی ہوئے تھے جبکہ نگروٹہ سیٹ دویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Share This Article