کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) Lakes and streams are still frozen after recent snowfall following dip in night temperature sweeps the cold wave conditions across the Kashmir valleydisrupt normal life on Sunday. UNI SRN PHOTO 2

سری نگر، 11 نومبر

وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ کے نام سے مشہور 40 روزہ چلہ کلاں کی آمد سے قبل ہی شبانہ سردیوں کا زور بڑھنے لگا ہے اور اس دوران سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حسب توقع وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جموں میں شبانہ درجہ حرارت 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ماتا ویشنو دیوی بیس کیمپ ٹاؤن کٹرہ میں 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ،، بٹوٹ میں 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں 16 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Share This Article