سینٹرل جیل سرینگر اور کپواڑہ جیل سمیت دیگر دیگر جیلوں میں سی آئی کے کی تلاشیاں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 08 نومبر / ٹی آئی نیوز

کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے سنیچر کو وادی بھر کی متعدد جیلوں بشمول سنٹرل جیل سرینگر اور ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں اچانک تلاشی لی۔

حکام نے بتایا کہ تلاشی آپریشن جیلوں کے اندر سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا کہ قیدیوں کی طرف سے کوئی ممنوعہ مواد استعمال یا تبادلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا “ کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر کی ٹیموں نے سنٹرل جیل سرینگر اور ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں تلاشی لی۔ اس مشق کا مقصد اندرونی سیکورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو روکنا ہے۔ “

یہ تلاشیاں جیل حکام کے ساتھ مل کر کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران دستاویزات، بیرکوں اور قیدیوں کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی۔

Share This Article