کاکا پور ہ پلوامہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 7سالہ بچی لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پلوامہ /06نومبر

جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ پہو علاقے میں شام دیر گئے المناک سڑک حادثے میں 7سالہ بچی جاں بحق ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک 7سالہ بچی کو پہو کے نزدیک اس وقت ٹکر مار دی جب وہ گھر کے باہر سڑک عبور کر رہی تھی

عین شاہدین کے مطابق بچی جس کی شناخت اریبہ دختر نذیر احمد بٹ کے طور پر ہوئی کو تشویشناک حالت میں پی ایچ سی کاکاپورہ لے جایا گیا، جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس سرینگر ریفر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایچ ایس پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share This Article