میں دربار منتقلی کی روایت بحال ہونے پر بہت خوش ہوں: عبدالرحیم راتھر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 3 نومبر

جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے دربار منتقلی روایت کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جو جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا ہو رہی تھیں وہ ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پیش رفت سے بہت خوش ہیں۔

اسپیکر موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں چار سال بعد دربار منتقلی کی روایت بحال ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دربار منتقلی بند ہونے سے کہیں نہ کہیں جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان دوریاں ہوئی تھیں وہ ختم ہوں گی’۔

دوبار منتقلی سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے بوجھ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘سرکاری خزانہ ضروری ہے لیکن لوگوں کا آپس میں ملنا جلنا اس سے بھی زیادہ اہم ہے، اگر لوگ خوش ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘میں دربار منتقلی کی روایت بحال ہونے پر بہت خوش ہوں’۔

Share This Article