کشمیر میں 4 اور 5 نومبر کو ہلکے برف و باراں کا امکان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR,MAR 3 (UNI):-Vehicles move during fresh snowfall at upper reaches of Anantnag in Srinagar on Monday.UNI PHOTO- 36U

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں وادی کشمیر میں کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے۔

کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الوقت اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 29 اکتوبر سے 3 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 نومبر کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 6 سے 10 نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت لگ بھگ معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی میں سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صوبہ جموں میں بانہال سب سے سرد مقام رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی میں بدھ کے روز صبح سے ہی مطلع صاف رہا اور نحیف سی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

Share This Article