سیلاب متاثرہ کنبوں کو نقصان کے تخمینے کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا:عمر عبداللہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 27 اکتوبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ کنبوں کو نقصان کے تخمینے کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاوضہ کسی علاقائی بنیاد پر نہیں دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان پیر کو اسمبلی سیشن کے دوران پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ سیلاب متاثرہ کنبوں کو نقصان کے تخمینے کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا نہ کہ کسی علاقائی بنیاد پردیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘حکومت امداد کو انصاف کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے لئے پر عزم ہے ‘۔یو این آئی

Share This Article