وجے دشمی بد دیانتی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے: منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 2 اکتوبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وجے دشمی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وجے دشمی جس کو عام طو پر دسہرہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ہند مت کا ایک اہم تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہندوستان کے علاوہ نیپال میں بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا: ‘وجے دشمی کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو ان کی خوشیوں، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ وجے دشمی برائی پر اچھائی کی فتح اور بد دیانتی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔

منوج سنہا نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘ یہ مقدس تہوار ہمیں اتحاد، امن اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے اور ہم آہنگی، بھائی چارے اور یگانگت کے جذبے کو مضبوط کرنے کی تحریک دے’۔

Share This Article