سالانہ امتحانات وقت پر ہوں گے : وزیر تعلیم کا اعلان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر18ستمبر

وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر میں تمام امتحانات طے شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت طلبہ کے تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر رہی ہے ۔ وزیر تعلیم نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیم گزشتہ عرصے میں مختلف وجوہات کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں جنگ جیسے حالات رہے ، پھر شدید گرمی کی لہر اور حالیہ دنوں میں سیلابی صورتحال نے اسکولوں اور طلبہ دونوں کو متاثر کیا۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ حالیہ قدرتی آفات اور بارشوں کے نتیجے میں جموں اور کشمیر کے کئی اسکول متاثر اور نقصان زدہ ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ محکمہ تعلیم اس سال درپیش مشکلات کے باعث طلبہ کو ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے والدین، اساتذہ اور دیگر ماہرین سے رائے لے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس تعلیمی سیشن کو مارچ سے نومبر-دسمبر میں منتقل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم اب اسے بڑی حد تک منظم کیا جا چکا ہے ۔ یو این آئی

Share This Article