سرینگر جموں شاہراہ، مغل روڈ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 4 ستمبر

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر [؟] جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے تاہم بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے ۔ٹریفک حکام نے جمعرات کی صبح بتایا کی قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سنتھن روڈ پر ٹریفک کی نقل وحمل ہنوز بند ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے ۔

انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک ان سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔تاہم وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ ٹریفک کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل اور فیس بک پیج کی طرف رجوع کریں

۔دریں اثنا وادی کشمیر میں قومی شاہراہ کے بند ہونے کے ساتھ اشیائے ضروریہ خاص طور پر اشیائے خورد نوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے ۔اہلیان وادی کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی بازاروں میں گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے ۔یو این آئی

Share This Article