کشمیر میں اسکول کل سے دوبارہ کھلیں گے، جموں میں 30 اگست تک بند رہیں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /28اگست

کشمیر صوبے میں اسکول دو دن تک بند رہنے کے بعد کل یعنی جمعہ سے دوبارہ کھلیں گے ۔

ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا”ہم نے جمعہ کو کشمیر صوبے میں تمام اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے“۔

اس دوران جموں کے اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے حکم دیا ہے کہ جموں بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 30 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔

ڈی ایس ای جے نے کہا ہے کہ جموں کے مختلف حصوں میں مسلسل اور شدید بارش کا سامنا کرنے کے پیش نظر، خطے میں موسم کی وجہ سے متعدد رکاوٹیں دیکھنے میں آئی ہیں جس نے روزمرہ کی زندگی اور تعلیمی اداروں کے محفوظ کام کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے

Share This Article