راجوری میں 21سالہ نوجوان سیلابی پانی میں بہہ گیا ، تلاش جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/19اگست/

کریان راجوری ضلع میں سیلابی نالے میں بہہ جانے والے 21 سالہ نوجوان کی تلاش کیلئے منگل کو دوسرے دن بھی تلاشی مہم جاری رہی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت عاطف شاہ ولد اشفاق شاہ کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ وہ پیر کو نالے کو عبور کر رہا تھا کہ اچانک سیلاب کی وجہ سے پانی کی سطح بڑھ گئی، جس سے وہ بہہ گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تاہم نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا۔ آپریشن آج صبح دوبارہ شروع ہوا اور اسے تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Share This Article