یوم آزادی: عمر عبداللہ نے بخشی اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 15 اگست

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ملک کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر یہاں بخشی اسٹیدیم میں جمعہ کی صبح پرچم کشائی کی اور پریڈ سے سلامی لی اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر کئی اہم لیڈر موجود تھے۔ تقریب میں لوگوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی قبل ازیں وزیر اعلیٰ لال چوک میں واقع بلیدان استمبھ پہنچے جہاں انہوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سری نگر میں واقع بخشی اسٹیدیم میں منعقد ہو رہی ہے۔

تقریب کے احسن اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Share This Article