ہندواڑہ میں 3 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 14 اگست

سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ سب ضلع میں تین مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے گذشتہ شب ہندواڑہ کے لنگیٹ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت محمد اقبال پنڈت ساکن بونہ پورہ لنگیٹ، سجاد احمد شاہ ساکن چک پارین اور اشفاق احمد ملک ساکن حاجن کرالہ گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود اور قکچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔

Share This Article