سال 1990 میں کشمیری پنڈت خاتون کی ہلاکت :سرینگر میں 8 مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 12 اگست

جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح ضلع سری نگر میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے سال 1990 کی دہائی میں ایک کشمیری پنڈت نرس کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
افسران نے بتایا کہ یہ چھاپے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق کمانڈروں جن میں سے بعض انتقال کر گئے ہیں جبکہ بعض جیلوں میں بند ہیں، کی رہائش گاہوں پر مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سال 1990 کی دہائی کے اوائل میں سرلہ بٹ نامی ایک نرس کو اغوا کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی گولیوں سے چھلنی لاش سری نگر کے صورہ علاقے سے بر آمد کی گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پہلے پولیس اسٹیشن نگین میں کیس درج کیا گیا تھا جس کی تحقیقات اب ایس آئی اے کر رہی ہے۔
افسران نے بتایا کہ سری نگر میں 8 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

Share This Article