منوج سنہا کا اودھم پور سڑک حادثے پر اظہار صدمہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 7 اگست

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اودھم پور میں جمعرات کو پیش آنے والے سڑک حادثے میں سی آر پی ایف جوانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جمعرات کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو جوان جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

منوج سنہا نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘اودھم پور کے قریب ایک حادثے میں سی آر پی ایف کے جوانوں کے زیاں پرغمزدہ ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ قوم کے لیے ان کی مثالی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا: ‘میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں’۔انہوں نے اعلیٰ حکام کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال اور مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Share This Article