جنرل دیویدی کا لیہہ میں فائر اینڈ فیوری کے ہیڈ کوارٹر اور سیاچن برگیڈ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 28 جولائی

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندرا دیویدی نے اپنے دورہ لیہہ کے دوران فائر اینڈ فیوری کے ہیڈ کوارٹر اور سیاچن برگیڈ کا دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور مستقبل کے لیے تیار قوت بننے کے لیے مسلسل ترقی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جنرل دیویدی نے دنیا کے مشکل ترین حالات میں پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی خدمات کے لیے فوج کی تمام رینکز کی سراہنا کی۔
فوج کی اے ڈی جی پی نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوج کے سربراہ جنرل اوپیندار دیوی نے فائر اینڈ فیوری کے ہیڈ کوارٹر اور سیاچن بر گیڈ کا دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
انہوں نے کہا: ‘ جنرل دیویدی نے دنیا کے مشکل ترین حالات میں پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی خدمات کے لیے فوج کی تمام رینکز کی سراہنا کی’۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘ انہوں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور مستقبل کے لیے تیار قوت بننے کے لیے مسلسل ترقی کرنے کی ضرورت پر زور دیا’۔

Share This Article