ترال حادثہ :زخمی دو نوجوانوں میں سے ایک زندگی کی جنگ ہار گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /27جولائی /

قصبہ ترال کے مڈورہ علاقے میں 20 جولائی کو ایک موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں میں سے ایک سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

نوجوان جس کی شناخت عابد احمد ولد عبدالعزیز ساکنہ چولاس ترال اور مبشر احمد بٹ ولد جاوید احمد بٹ ساکنہ ترال اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب وہ موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے دوران حادثے کے شکار ہوئے تھے ۔

انہو ں نے کہا کہ عابد موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ابتدائی طور پر سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا اور بعد میں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال بھیج دیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ آج صبح دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی مبشر احمد بٹ کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Share This Article