کولگام میں منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،27جولائی

منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم تیز کرتے ہوئے کولگام پولیس نے آج ایک اہم کارروائی کے تحت منشیات فروش فاروق احمد میر ولد غلام احمد میر ساکن زادورہ، میر بازار کی جائیداد ضبط کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کولگام ساہل سنگرال کی قیادت میں پولیس نے اتوار کے روز فاروق احمد میر کی جائیداد کو منسلک کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاریق احمد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ایف 68کے تحت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی اس جائیداد کو ضبط کیا گیا جو منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی آمدنی سے خریدی گئی تھی۔
ضبط شدہ جائیداد میں یک منزلہ رہائشی مکان (850 اسکوائر فٹ) اور 12 مرلہ زمین شامل ہے، جو کہ زادورہ، میر بازار میں واقع ہے اور کھیوٹ نمبر 3 کے تحت آتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے۔

Share This Article