کرشنا گھاٹی پونچھ میں دھماکہ،فوج کا اگنیور از جاں ، جے سی او سمیت 2 فوجی زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اگنیور کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک ٹیم اپنی اگلی پوسٹ کے قریب معمول کے گشت پر تھی۔انہوں نے کہا کہ گشت کے دوران فوجیوں نے غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم رکھ دیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے

۔فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ہلاک ہونے والے سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ” تمام رینک 7 جے اے ٹی رجمنٹ کے اگنیور للت کمار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 25 جولائی 2025 کو کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے عام علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد، ایریا ڈومینیشن گشت کے دوران عظیم قربانی دی“۔انہوں نے مزید لکھا ”ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں

Share This Article