پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی کو پٹری سے اتارنا چاہتا ہے، ہمارے اتحاد کو توڑنا چاہتا ہے/ منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اننت ناگ/07 جولائی / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ خطے کی ترقی کے سفر کو پٹری سے اتارنے اور برادریوں کے درمیان تفرقہ بونے کی کوشش کر رہا ہے۔

عشمقام اننت ناگ میں ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پاکستان کو ایک "دہشت گرد ملک” قرار دیا جو جموں اور کشمیر میں گزشتہ پانچ سالوں میں محنت سے کی گئی پیش رفت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا”پاکستان جموں و کشمیر کی پانچ سالہ ترقی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ ہمارے اتحاد کو توڑنا چاہتا ہے۔ ہمیں اس کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے“۔

Share This Article