ٹنل کے آر پار جھلسا دینے والی گرمی جاری ہے جس کے چلتے گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔
سنیچروار کو دن بھر گرمی نے دہائیوں کے ریکارڈ توڈ الیں اور دن کا درجہ حرارت 37.4ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 37.4ڈگری سیلشس کیا گیا اور دہائیوں بعد گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالیں ۔ اسی دوران رات کا درجہ حرارت بھی کافی بڑھ چکا ہے اورسرینگر میں 24.5 سینٹی گریڈ جولائی میں چوتھا سب سے زیادہ شبانہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا
۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوںمیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونگی جس کے بعد گرمی کی لہر میں کمی ہو گی ۔ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی جس دورا ن سینکڑوں نوجوانوں نے شہر آفاق جھیل ڈل کے مختلف حصوں پر تیراکی کا مزہ لیا۔

