سوپور میں 16 سالہ طالب علم دریائے جہلم میں ڈوب گیا، تلاش شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور/26 جون / ٹی آئی نیوز

جامع مسجد سوپور کے نزدیک دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ایک 16 سالہ نوجوان ڈوب گیا۔

عین شاہدین کے مطابق دارالعلوم سوپور کا ایک 16 سالہ طالب علم جامع مسجد کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

انہوں نے بتایا کہ طالب علم کی شناخت بلال احمد پیری ولد عبدالجبار پیری ساکن رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Share This Article