بارشوں کے باوجود سرینگ جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 26 جون

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بارشوں کے باوصف ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ٹریفک حکام نے جمعرات کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم آج کو بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
حکام نے مسافروں سے اوورٹیکنگ کرنے احتراز کرنے اور لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید ہے۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔

Share This Article