ایئر انڈیا کی فلائٹ کو ہنگامی صورت میں اتارا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 23 جون

ایئر انڈیا کی پروازوں میں تکنیکی خرابیوں کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور پیر کو دہلی سے جموں جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹیک آف کے فوراً بعد واپس اترنا پڑا۔

ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ پیر 23 جون کو دہلی سے جموں چلائی جا رہی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس 2564 کو ٹیک آف کے بعد واپس دہلی اترنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے اصل طیارہ دہلی واپس آنے کے بعد، ہماری دہلی-جموں پرواز چلانے کے لیے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا تھا۔

Share This Article