ادھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 17 جون

منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بین ضلعی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ٹیم نے جکھانی ناکہ پوائنٹ پر معمول کی تلاشی کے دوران ایک ٹیکسی زیر نمبرJK01BA – 1579 کو روکا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی تلاشی کے دوران ایک مسافر کی تحویل سے10.51 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت عاقب گنائی ساکن محمد شفیع گنائی ساکن پانتھہ چوک سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Share This Article