فوج نے گلوان وادی جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لیہہ، 15 جون

فوج کی فائر اینڈ فیوری کور نے پیر کے روز گلوان وادی جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔کور نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘گلوان ڈے پر فائر اینڈ فیوری کور اپنے بہادر جوانوں کی بہادری اور اعلیٰ قربانی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ثابت قدم رہے’۔انہوں نے کہا: ‘ وادی گلوان میں ہمارے جوانوں کی بے مثال ہمت ہمیشہ ہر ہندوستانی کے دل میں گونجتی رہے گی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘قوم ان جوانوں کے خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے احترام کرتی ہے اور ان کی قربانی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی’۔قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2024 میں ہندوستان اور چین نے ڈیپسانگ میدانی علاقوں اور ڈیمچوک، جو لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ دو فرکشن پوائنٹس ہیں، میں گشت کے انتظامات پر ایک معاہدہ کیا۔

Share This Article