سرینگر میں 33.5ڈگری کے ساتھ ایک اور گرم ترین دن درج ،قاضی گنڈ میں 34ڈگری سیلشس ریکارڈ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
As heat wave gets intense in the valley, scores of boys went Outside Srinagar on saturday 17 june 2023 to bath in rivers and other water bodies PHOTO BY BILAL BAHADUR

سرینگر /10جون /

ٹنل کے آ ر پار گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ منگل کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی اور دن کا درجہ حرارت 34ڈگری کے قریب پہنچ گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مستقبل قریب میں بارشوں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

منگلوار کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 33.5ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ گرم ترین علاقہ رہا جہاں دن کا درجہ حرارت 34ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور 44.4ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔

محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔

Share This Article