کشمیر میں 12 جون تک موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Weather Update

سری نگر، 5 جون

کئی روز تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 12 جون تک موسم عام طور پر خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں 7 جون سے گرم اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے۔
کسانوں سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 5 سے 12 جون تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران دو پہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 13 اور 14 جون کو بھی کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں 7 جون سے گرم اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے۔کسانوں سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Share This Article