ادھم پور بارہمولہ ریلوے لنک سے کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا: سکینہ یتو

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 4 جون

وزیر برائے صحت و تعلیم سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ اودھم پور – بارہمولہ ریلوے لنک سے کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس لنک سے جہاں تاجروں کو فائدہ ہوگا وہیں باہر تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے لئے بھی یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ اودھم پور – بارہمولہ ریلوے لنک سے کشمیر کی تجارت کو فروغ ملے گا اور سفر کے وقت میں کمی آئے گی’۔
ان کا کہنا ہے کہ اس لنک سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو بھی فائدہ ہوگا۔
محبوبہ مفتی کے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سکینہ یتو نے کہا: ‘کشمیری پنڈت صرف پی ڈی پی کے ہی نہیں بلکہ ہم سب کے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں ان کا بار ہا ذکر کیا’۔انہوں نے کہا: ‘آج جو ہمارے پاس ریاستی درجہ نہیں، خصوصی درجہ نہیں اس کی وجہ پی ڈی پی ہے’۔

Share This Article