لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا دورہ لالچوک ، دکانداروں سے بات کی اور چائے کا کپ بھی پیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/03 جون / ٹی آئی نیو ز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر کے لال چوک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دکانداروں اور مقامی تاجروں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات بھی سنیں۔

تفصیلات کے مطابق منوج سنہا نے لال چوک میں مشہور ”ممی پلیز “آو¿ٹ لیٹ کے قریب کپڑے کی دکان میں قدم رکھا، جہاں اس نے دکان کے مالک سے بات چیت کی۔

دورے کے دوران انہوں نے ایک مقامی دکان پر چائے کا کپ بھی پیا۔ بعد میں لیفٹنٹ گورنر نے بلیدان ستمب کا بھی دورہ کیا۔

اس سے پہلے دن میں، انہوں نے میلہ کھیر بھوانی میں عقیدت مندوں کے استقبال کے لیے گاندربل میں تلمولہ کا دورہ کیا اور مندر میں پوجا کی۔

Share This Article