لیتہ پورہ پلوامہ میں کشتی الٹنے کا واقعہ، نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،یکم جون

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں دریائے جہلم پر پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں دو افراد اُس وقت پانی میں ڈوب گئے جب ان کی کشتی دریا کے بیچوں بیچ پہنچنے پر تیز بہاؤ کے باعث الٹ گئی۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر بچاؤ کی کوششیں کیں، جن دوران ایک شخص کو بچا لیا گیا، تاہم دوسرا نوجوان ابھی تک لاپتہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، متاثرین ایک کشتی میں سوار ہو کر دریائے جہلم عبور کر رہے تھے کہ اچانک کشتی غیر متوازن ہو کر الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی کے الٹتے ہی دونوں افراد پانی میں گر گئے، جس پر مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی اور ایک شخص کو زندہ باہر نکال لیا۔
حادثے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور مقامی لوگ، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن ہنوز جاری ہے تاکہ دوسرے لاپتہ نوجوان کو تلاش کیا جا سکے۔
انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائی راستوں کا استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حفاظتی جیکٹس وغیرہ کا لازمی استعمال کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Share This Article