جموں سرینگر شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 28 مئی

ناساز گار موسمی صورتحال کے باوجود وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ٹریفک حکام نے بدھ کی صبح بتایا: ‘قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے’۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوورٹیکنگ سے پر ہیز کرنے کی تاکید کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ، وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی لیہہ – سری نگر شاہراہ پر سنتھن روڈ پر متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

Share This Article