اسکولوں میں ابتدائی گرمائی تعطیلات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں:جی این یتو

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 27 مئی

گرمی کے پیش نظر ابتدائی گرمائی تعطیلات کی قیاس آرائیوں کے بیچ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر جی این یتو نے کہا ہے کہ فی الوقت اسکولوں کی گرمائی تعطیلات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں کہا کہ وادی میں شدید گرمی کے پیش نظر ہم نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔گرمائی تعطیلات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ابھی اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ وادی میں شدید گرمی کے پیش نظر ہم نے اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے’۔

مسٹر یتو نے مزید کہا کہ محکمہ موسمی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ضرورت پڑی تو موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں شدید گرمی پڑنے کے پیش نظرعوامی سطح پر اسکولوں میں ابتدائی گرمائی تعطیلات کرنے کی مانگ کی جا رہی تھی۔حکومت نے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔نئے اوقات کے مطابق، سری نگر کے میونسپل حدود میں آنے والے اسکول صبح 8:30بجے سے دوپہر2:30 بجے تک کام کر رہے ہیں جبکہ کشمیر صوبے کے دیگر اضلاع کی میونسپل حدود سے باہر واقع اسکول صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک کام ہو رہا ہے۔

Share This Article