بارہمولہ میں غیر اخلاقی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش، خاتون سمیت 4 گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 19 مئی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو غیر اخلاقی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا: مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے کنزر علاقے میں ایک غیر اخلاقی اسمگلنگ ریکیٹ کا کامیابی سے پردہ فاش کیا ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘پولیس اسٹیشن کنزر کی ایک ٹیم نے فوری اور مربوط چھاپہ مار کارروائی انجام دے کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا’۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عبدالاحد وازا، محمد عبداللہ وازا اور بلال احمد بٹ کے طور پر کی جبکہ گرفتار خاتون کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی

موصوف افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن سے منسلک کسی بھی بڑے نیٹ ورک کی شناخت اور اسے ختم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article