لوگوں کی تمام جائز شکایات کا ازالہ کرنا ہمارا فرض ہے:عمر عبداللہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 17 مئی

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تمام جائزہ شکایات کا ازالہ کرنا حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ’ ایک جوابدہ، عوام پر مبنی نقطہ نظر ہماری گورننس کا مرکز رہے گا’۔

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘ رابطہ دفتر میں میری عوامی رسائی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا’۔انہوں نے کہا: ‘عوام کی جانب سے گرمجوشی سے بھرپور ردعمل اور بصیرت افروز تجاویز کا مشکور ہوں’۔ان کا کہنا تھا: ‘عوام کی آواز ہماری طرز حکمرانی کو تشکیل دیتی ہے’۔

عمر عبداللہ نے دوسرے پوسٹ میں کہا: ‘ ہمارا فرض ہے کہ ہمدردی اور عجلت کے ساتھ تمام جائز عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔’۔انہوں نے کہا: ‘ایک جوابدہ، عوام پر مبنی نقطہ نظر ہماری گورننس کا مرکز میں رہے گا’۔
یو

Share This Article