سرینگرجموں شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 9 مئی

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔

واضح رہے کہ سری نگر – جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔

ٹریفک حکام نے جمعہ کی صبح بتایا ’قومی شاہراہ پر ٹریفک ہنوز بند ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے‘۔

انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پرروڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

Share This Article