عالمی یوم آزادی صحافت: ایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے :عمر عبداللہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 3 مئی

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صحافیوں کی ہمت و عزم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے ۔

انہوں نے کہا: ‘ ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے ‘۔واضح رہے کہ 3 مئی کو دنیا میں عالمی یوم آزادی صحافت کے نام سے منایا جاتا ہے ۔ اس دن دنیا میں میڈیا کی عوام کے تئیں خدمات کو یاد کیا جاتا ہے ۔

عمر عبداللہ نے اس دن کی مناسبت سے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ہم طاقت کے سامنے سچ بولنے والے صحافیوں کی ہمت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے ‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل میں کرنی چاہیے ‘۔یو این آئی

Share This Article