جھیل ڈل میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, DEC 26 (UNI):- A boatman break the freezing part of the Choont Kol, a part of the famous Dal Lake to make way to his boat in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-12U

سری نگر، 3 مئی

سرینگر کے جھیل ڈل میں گذشتہ روز کشتی الٹنے سے لا پتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ہفتے کی صبح باز یاب کی گئی۔شہرہ آفاق جھیل ڈل میں جمعے کی سہ پہر کو تیز ہوئوں کے دوران ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد پانی میں ڈوب گئے .

واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی بچاﺅ کارروائیاں شروع کی گئیں اور ڈوبنے والوں میں سے ایک عبدالمجید کھوسہ کو جلد ہی بچالیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری رکھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رات کو تاریکی اور سردی کے پیش نظر بچاﺅ آپریشن بند رکھنے کے بعد ہفتے کے صبح کی روشنی کی پہلی کرن کے ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف اور دیگر مقامی ایجنسیوں نے آپریشن بحال کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران مذکورہ ٹیموں نے ڈک پارک کے نزدیک جھیل ڈل سے دوسرے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش باز یاب کی۔انہوں نے متوفی کی شناخت 24 سالہ توفیق احمد چوپان ولد غلام محمد چوپان ساکن چوپان محلہ جوگی لنکر رعنہ واری کے طور پر کی ہے ۔یو این آئی

Share This Article