شوپیاں میں پولیس کی لاوڈ اسپیکر پر اپیل: عوام اتحاد المسلمین اور عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی اختیار کریں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،2مئی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں جمعے کے روز پولیس نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے مقامی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ "اتحاد المسلمین” اور "عوامی ایکشن کمیٹی” نامی تنظیموں سے فوری طور پر لاتعلقی اختیار کریں۔پولیس کے مطابق، ان تنظیموں کی سرگرمیوں پر حالیہ دنوں میں سکیورٹی ایجنسیوں نے تشویش ظاہر کی ہے اور انہیں عوام میں اشتعال انگیزی پھیلانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا جا رہا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، پولیس کی جانب سے یہ اعلان زینہ پورہ کے مختلف مقامات پر مساجد کے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے کیا گیا تاکہ پیغام ہر شہری تک اثر انداز میں پہنچایا جا سکے ۔پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا گروہ ان تنظیموں کے ساتھ وابستہ پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جموں وکشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شدت پسندی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔یو این آئی

Share This Article