سرینگر جموں شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 30 اپریل

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم مال بر دار گاڑیوں کو آج یعنی بدھ کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔
واضح رہے کہ رام بن میں 20 اپریل کو ہوئی طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی جس کو بعد میں یکطرفہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا تھا۔

ٹریفک حکام نے بدھ کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کریں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ سے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

Share This Article