رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ،جموں میں شدید گرمی متوقع

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, SEP 4 (UNI) A boatman rows his Shikara at world famous Dal Lake amid rainfall in Srinagar on Friday. UNI SRN PHOTO 1.

سری نگر، 26 اپریل

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران صوبہ جموں میں کہیں کہیں گرمی کی لہر بھی چل سکتی ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں صوبے میں موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران گھروں میں ہی رہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 26 اپریل کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دو پہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 سے30 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور یکم مئی کو بھی موسم خشک رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے بعد میں 2 اور 3 اپریل کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں تمام متعلقین سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ اور ٹریفک کی ایڈوائزریوں پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران گھروں میں ہی رہیں۔

Share This Article