سرینگر جموں شاہراہ کھلی، مال بردار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 29 مارچ

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی دوطرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے تاہم آج یعنی ہفتے کو مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے۔

ٹریفک حکام نے ہفتے کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسلپن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسافروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں نیز چٹانیں کھسک آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری قیام کرنے سے پرہیز کریں۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی 20 فروری سے مسلسل بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ 3 ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاریخی مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور یہ روڈ 10 اپریل کو کھلنے کی توقع ہے۔

سخت ترین چلینجوں کے باوجود بھی بارڈر روڈز آرگنائزیشں (بی آر او) زوجیلا پاس سے گذرنے والی سری نگر- لیہہ شاہرہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ سنتھن روڈ اور چمبا – بھدرواہ روڈ بھی مسلسل بند ہیں۔

Share This Article