رام بن میں گاڑی گہری کھائی میں گری ، دو افراد ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں ،22مارچ

سری نگر جموں شاہراہ پر ڈگڈول رام بن کے نزدیک ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ڈگڈول رام بن کے نزدیک ایک ٹاٹا موبائیل گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ڈرائیور سمیت دو افراد کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت ڈرائیور سیوا سنگھ اور ارشاد احمد ساکنان اکھرال کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Share This Article