راج باغ سرینگر میں آتشزدگی، 5 مکانوں کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 24 فروری

سری نگر کے راج باغ کرسو علاقے میں پیر کو آتشزدگی کی ایک واردات میں پانچ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ راج باغ کرسو میں پیر کے روز ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس آتشزدگی کے بارے میں قریب پونے بارہ بجے اطلاع موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی 8 فائر ٹنڈرس کو جائے واردات کی طرف بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کرلیا گیا ہے تاہم اس واردات میں 5 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے

Share This Article