جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کا نفاذ ، امیت شاہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /18فروری /

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔نارتھ بلاک میں منعقد ہ اس میٹنگ میںجموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں ہوئی۔

میٹنگ میں پولیس، جیل، عدالتوں، استغاثہ اور فرانزک سے متعلق مختلف نئی دفعات کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کیا گیا جن کا تذکرہ تین نئے فوجداری قوانین بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) 2023؛ بھارتی شہری تحفظ سنہتا ، 2023؛ اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم ، 2023 جس نے بالترتیب انڈین پینل کوڈ ، کوڈ آف کریمنل پروسیجر اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کی جگہ لے لی۔

میٹنگ میں مرکزی داخلہ سیکرٹری ،جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ، جموں کشمیر پولیس سربراہ ،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل اور مرکزی وزارت داخلہ اور یوٹی کے کئی سینئر افسران نے شرکت کی۔

Share This Article