شوپیان اور ترال میں مشتبہ آئی ای ڈیز بر آمد،دونوں کو ناکارہ بنا دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 فروری

سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ اور ضلع پلوامہ کے ترال علاقوں میں منگل کی صبح دو مشتبہ آئی ای ڈیز کو بر آمد کیا جن کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو دیکھا۔انہوں نے کہا کہ اس شئی کو دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس جگہ کو محاصرے میں لے کر بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا جنہوں نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے پنگلش ترال علاقے میں بھی منگل کی صبح ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو دیکھا اور اس کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس جگہ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور بعد میں اس شئی کو بھی بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکاری بنا دیا گیا۔

Share This Article